وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی وزیردفاع کی ملاقات

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے ملاقات کی ہے۔

پیر کوامریکی وزیردفاع جیمز میٹس کی سربراہی میں 21 رکنی وفد پاکستان پہنچا  اور اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی وزیردفاع نے ملاقات کی ہے۔

 ملاقات میں پاکستان کی جانب سے وزیردفاع خرم دستگیر، وزیرخارجہ خواجہ آصف ، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار جب کہ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی شریک ہیں۔

 ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی وزیردفاع شام کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے اور وہیں سے واپسی کیلئےایئررپورٹ روانہ ہوجائیں گے۔

جیمز میٹس مشرق وسطیٰ، مغربی افریقا اور جنوبی ایشیا کے 5 روزہ دورے پر ہیں، وہ مصراور اردن کے بعد پاکستان آئے ہیں۔