وزیراعظم شاہد خاقان اور وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات

وزیر خارجہ خواجہ آصف(دائیں)، وزیر اعظم شاہد خاقان(بائیں)۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف(دائیں)، وزیر اعظم شاہد خاقان(بائیں)۔

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ملاقات کی اور امریکی صدر کے تازہ ٹویٹ پر تبادلہ خیالات کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کو پہلے ہی نو مور کہہ چکا ہے۔ اس لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے نو مور کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ افغانستان میں امریکا کی ناکامی پر مایوسی کا شکار ہیں۔ امریکا اگر چاہے تو پاکستان ایک ایک پائی کا سرعام حساب دینے کو تیار ہے۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ امریکا  افغانستان میں طاقت کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنائے۔