وزارتِ داخلہ نیب کے خط پر عمل درآمد کرے: خورشید شاہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ نیب کے  خط پر عمل کرتے ہوئے نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

قائد حزبِ اختلاف  سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزارتِ داخلہ نیب کے خط پر عمل کرے اور نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالے۔

ان کا کہناتھا اگر نام ای سی ایل میں نہ ڈالا گیا  تو شرجیل میمن کا نام بھی ای سی ایل سے نکالا جائے۔ان پر کوئی ریفرنس نہیں۔

انہوں نے میثاق جمہوریت پر عملدرآمد میں نوازشریف کو بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے میثاقِ جمہوریت کا مذاق اڑایا۔

loading...
loading...