والدہ کلثوم نواز کو وینٹ پر بیس روز مکمل

marimage

لندن : سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز لندن میں والدہ کی تیمارداری کیلیے موجود ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ آج امی کی سالگرہ ہے، انہیں وینٹی لیٹر پر آج بیس روز ہوگئے ہیں، امی تاحال بے ہوش ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ میری اور سب کی ماؤں کو سلامت رکھے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف ریفرنس دائر ہے اور اس حوالے سے سماعت عدالت میں جاری ہے جس میں ان کے وکیل کے دلائل جاری ہیں تاہم مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بیگم کلثوم نواز کی علالت کے باعث حاضری سے استثناء لی تھی اور وہ  لندن روانہ ہوگئے تھے۔

loading...
loading...