ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ساتھیوں تحریک انصاف میں شامل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر عمران خان کا کہناتھاکہ پنجاب میں تبدیلی کی تڑپ دیکھ رہا ہوں۔نئے پاکستان کی تعمیر کی منزل بہت قریب ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے جاری مرحلے کے بعد ملک گیر انتخابی مہم کا بھی باقاعدہ آغاز کریں گے۔

loading...
loading...