ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس بدنظمی کا شکار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:کنونشن سینٹر اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس بدنظمی کا شکار ہوگیا۔

مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں آمد پر کارکنوں کی جلد بازی کے باعث رش لگ گیا۔

بھیڑ میں اضافہ ہوا تو دھکم پیل شروع ہوگئی،سیکیورٹی پر مامور افراد نے صورتحال کو سنبھالنا چاہا تو پارٹی کارکنوں اور سیکیورٹی گارڈز میں ہاتھا پائی ہوگئی۔

کارکنوں کی کنونشن سینٹر میں گھسنے کی کوشش کے دوران مرکزی دروازے کا شیشہ بھی چکنا چور ہوگیا۔

 کانچ کے ٹکڑے لگنے سے کچھ کارکن زخمی بھی ہوئے،بدنظمی کو روکنے کیلئے طارق فضل چوہدری اور دیگر رہنماؤں کی کوششیں بھی بے سود رہیں۔

جس کا حل یہ نکالا گیا کہ کارکنوں کے ساتھ ساتھ میڈیا پر بھی دروازے بند کردیے گئے۔یوں پارٹی رہنماؤں سمیت خواتین کارکنوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

loading...
loading...