ن لیگ کی حکومت سندھ کوبنیادی سہولیات فراہم کریگی: شہباز شریف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سندھ حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے کہاہےکہ مسلم لیگ ن کی حکومت سندھ کو بنیادی سہولیات فراہم کرے گی۔

خادمِ اعلیٰ پنجاب نےدورہ کراچی پر پیپلز پارٹی کے نعرے پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں کہاکہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیں سوں کا نعرہ لگانے والوں کا اصل مطلب تھا مرسوں مرسوں کوئی کام نہ کر سوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کا امن مسلم لیگ ن کی حکومت بحال کرچکی،اب سندھ کو اس کی بنیادی سہولیات بھی ن لیگ ہی فراہم کرے گی۔

loading...
loading...