ن لیگ کا بلوچستان میں اپوزیشن کو قائد ایوان منتخب کرنے کا موقع دینے کا فیصلہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:مسلم لیگ ن نے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کو قائد ایوان منتخب کرنے کا موقع دینے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں نواز شریف اوروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی اوراپوزیشن کو قائد ایوان منتخب کرنے کا موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ منتخب نہ کرنے کی صورت میں مسلم لیگ ن اپنا امیدوارلائے گی۔

اس فیصلے سے متعلق سابق وزیراعظم نواز شریف محمود خان اچکزئی اور قریبی رفقا سےمشاورت بھی کرچکےہیں۔