نیب کا کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف ایک اور درخواست پر تحقیقات کافیصلہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر پر 3 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے من پسند ٹھیکیداروں  کو دینے کا الزام سامنےآگیا۔

ترجمان کےمطابق چیئرمین نیب نے کیپٹن ریٹائرڈصفدر کے خلاف الزامات کی ایک اور درخواست پر جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا۔

کیپٹن صفدرپر3ارب روپے کے ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کا الزام ہے۔ان ٹھیکوں میں جعلی اسکیموں کے ذریعےدوارب روپے کی خوردبرد ہوئی۔

چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

loading...
loading...