نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں: نیب اعلامیہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:نیب نے شریف خاندان اور پنجاب میں نیب کی کارروائیوں پر تنقید کا جواب دےدیا۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احتساب ڈارمے کا ڈراپ سین ہوچکا ہے۔اب اصل کہانی شروع ہوئی ہے جو حقائق پر مبنی ہے۔اس میں شامل ہر کردار کو بلاتفریق بےنقاب کیا جائےگا۔

نیب اعلامیے کہ مطابق نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔نیب کا کام قانون کے مطابق کام کرنا ہے جو نیب کرتا رہے گا۔دھاندلی کے مبینہ الزامات نیب کی ساکھ کو متاثر کرنے کی مزموم کوششیں ہیں۔

نیب نے یہ مشورہ بھی دے دیا کہ انتخابات میں کامیابی کیلئے عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کسی متبادل طریقہ کار کا انتخاب کریں۔

loading...
loading...