نیب نے 3سابق جنرلز کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:نیب نے تین سابق جنرلزکے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔

کرپشن کے خلاف نیب کی کارروائیاں جاری ہیں اور اعلامیے کے مطابق تین سابق جنرلز سمیت نو افراد کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔

ان افراد میں لیفٹیننٹ جنرل جاوید اشرف قاضی ریٹائرڈ، لیفٹیننٹ جنرل سعیدالظفر ریٹائرڈ، میجر جنرل حامد حسن بٹ ریٹائرڈ اور بریگیڈیئر اختر علی بیگ ریٹائرڈ شامل ہیں۔

ان لوگوں پر ریلوے گالف کلب لاہور کو غیرقانونی لیز دینے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

نیب نے ریلوے گالف کلب کا ریفرنس احتساب عدالت لاہورمیں جمع کرا دیا۔

جاوید اشرف قاضی کا نام سابق وزیر مواصلات و ریلوے کی حیثیت سے ریفرنس میں شامل کیا گیا ہے۔

جاوید قاضی آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین نیب نے میئر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

loading...
loading...