نیب نے ضعیم حسین قادری کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:نیب نے ضعیم حسین قادری اور پیپلزپارٹی کے سابقہ دور کی دو اہم شخصیات کےخلاف الزامات کی انکوائریز کرنے کا حکم دےدیا۔

ن لیگی رہنما  زعیم قادری کیخلاف اسمال انڈسٹریز ہاؤسنگ سوسائٹی سے غیرقانونی فوائد لینے اور اراضی پر ناجائز قبضہ کے الزامات شامل ہیں۔

پیپلزپارٹی دور کے سابق چیئرمین ریلوے عارف عظیم کےخلاف چین سے غیرمعیاری ریل انجن اور بوگیاں خرید کر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔

ملتان سے پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے احمد حسن ڈیہڑ کےخلاف سرکاری فنڈز سے ذاتی استعمال کی سڑک بنوانے اور ناجائز اثاثے بنانے کی شکایات آئی ہیں۔