نیب نےپی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کو کل طلب کرلیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: آف شور کمپنی کیس کی تحقیقات کیلئے نیب لاہور نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو کل اور سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کو13 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

 نیب لاہور نے آف شور کمپنی کیس میں تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو کل دن 11 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ عبدالعلیم خان نیب حکام کو کل اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

اس سے قبل بھی عبدالعلیم خان نیب کے روبرو پیش ہوچکے ہیں۔ عبدالعلیم خان پر الزام ہے کہ انہوں نے جائیدادوں کی خریداری میں حقائق چھپائے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کو بھی آف شور کمپنی کیس کے حوالے سے تحقیقات کیلئے نیب نے 13 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

loading...
loading...