نیب نےحدیبیہ کیس کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:نیب نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ کیس کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔

نیب کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں کہاگیاہےکہ پاناما فیصلہ پانچ رکنی لارجر بنچ نے سنایا تھا اور اس نے حدیبیہ کیس پر ہائیکورٹ کے حکم کو قانون سے متصادم قرار دیا تھا۔

 نیب کا مؤقف ہے کہ نظرثانی کی اپیل پر سماعت کیلئے لارجر بنچ بنانا مناسب ہوگا کیونکہ حدیبیہ کیس کا پانامہ کیس سے براہ راست تعلق ہے ۔

نیب نے لارجر بنچ کی درخواست میں جواز کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف کے اس مقدمہ کا حوالہ بھی دیا ہے جس میں طیارہ سازش کیس میں نظرثانی مقدمہ کی سماعت لارجر بنچ نے کی تھی۔

loading...
loading...