نیب ریفرینسز کی سماعت وکلاء کی غیر حاضری کے باعث ملتوی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت آج بھی وکلاء کی غیر حاضری کے باعث ملتوی کردی گئی۔

العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور ایون فیلڈ پراپرٹیز کیسز کی احتساب عدالت میں آج پھر  سماعت ہوئی۔

نوازشریف 16ویں بار مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

گواہ بھی صبح سے ہی عدالت موجود تھےلیکن اس بار وکلاء خواجہ حارث اور امجد پرویز سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث نہ پہنچے۔

جس پر جج محمد بشیر نے اظہار برہمی کیا اور کہا کہ ان کی غیرموجودگی میں بیان ریکارڈ نہیں کیا جاسکتااور سماعت بدھ کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردی۔

loading...
loading...