نیب ریفرنس: واجد ضیاء اور وکیل صفائی کے درمیان آج پھر تلخ کلامی

فائل فوٹو

سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیاء-فائل فوٹو

اسلام آباد:نوازشریف کےخلاف احتساب مقدمہ کی سماعت میں وکیل صفائی کی واجد ضیا پرطویل جرح میں آج پھرتلخ کلامی ہوئی۔

شریف خاندان کےخلاف نیب ریفرنس کی سماعت میں جےآئی ٹی سربراہ واجد ضیاء اوروکیل خواجہ حارث میں پھر تکرار ہوئی۔

واجد ضیا نے کہاوکیل صفائی کنفیوژ کر رہے ہیں۔

خواجہ حارث نے جواب دیاآپ کی جے آئی ٹی رپورٹ ہی کنفیوژ ہے۔

نیب کے وکیل نے لقمہ دیاصبح سے ایک چیز گھما کر آپ کنفیوژ کر رہے ہیں۔

خواجہ حارث نے جواب دیاکہاں پھنس گیا ہوں، آپ قانون سیکھ لیں۔

وکیل اورگواہ کی توتو میں میں بڑھی تو عدالت کو مداخلت کرنا پڑی۔

فاضل جج نے کہا جو بھی بات ہو رہی ہےوہ صاف صاف کی جائے۔

loading...
loading...