نیب بلا امتیاز احتساب کی پالیسی پر گامزن ہے، جاوید اقبال

jawedimage

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب بلاامتیاز احتساب کی پالیسی پرگامزن ہے نیب کا الیکشن سے پہلے اور بعد کوئی تعلق نہیں ۔ 

نیب راولپنڈی کے آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نےکہا ہے کہ نیب کی پہلی ترجیح ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور بینک فراڈ سےلوٹی رقم برآمدکرنا ہے۔ نیب بدعنوان عناصر سے دوسوچھیانوے ارب روپے برآمد کرکے متاثرین میں تقسیم کرچکا ہے۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ  نیب بلاامتیاز احتساب کی پالیسی پرگامزن ہے، الیکشن سے پہلے اور بعد سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔

loading...
loading...