نیب اختیارات کےناجائز استعمال سے اجتناب کرے: صدر مملکت کی چیئرمین نیب کو ہدایت

صدر مملکت ممنون حسین-فائل فوتو

صدر مملکت ممنون حسین-فائل فوتو

اسلام آباد:صدرمملکت ممنون حسین سے چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے ملاقات کی ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین اور چیئر مین نیب  جسٹس (ر)جاوید اقبال کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں نیب سربراہ نے نیب کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

صدر مملکت نے چیئرمین نیب کو ہدایت کی کہ نیب اختیارات کےناجائز استعمال سے اجتناب کرے۔ بدعنوانی کےخلاف کارروائی میں ملک کی ترقی کاعمل متاثرنہیں ہونا چاہیئے۔نیب کے آفیسرز انتہائی ایماندار اور غیر جانبدار ہونے چاہیئں۔

چیئرمین نیب نے صدر مملکت کو یقین دلایا کہ بدعنوانی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

loading...
loading...