نیازی اور زرداری مل کر بھی ہم پر نہیں بھاری،شہباز شریف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نیازی اور آصف زرداری مل کر بھی ہم پر پرنہیں بھاری۔

منگل کو اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کے دوران شہباز شریف نےکہا کہ یہ لمحہ میری زندگی کا بہت اہم لیکن مشکل مرحلہ ہے، مجھ سمیت پارٹی کا کوئی بھی رکن نواز شریف کی جگہ نہیں لے سکتا، نوازشریف کل بھی ہمارے قائد تھے، ہیں اور رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں نواز شریف جیسا قائد نصیب ہوا اور نواز شریف  قوم کے وہ رہنما ہیں جنہیں قائد اعظم کا سیاسی وارث قراردیا جا چکا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں نے 30سال سے زائد نواز شریف سے رہنمائی حاصل کی، ایٹمی دھماکوں سے ملک کو ناقابل تسخیربنانے والے قائد نے امریکا کے 5ارب ڈالرکو ٹھکرادیا، ایٹمی دھماکوں سے ملک کو ناقابل تسخیر بنانے والے نواز شریف نے ملکی مفاد کو ترجیح دی اور نواز شریف کو بانی پاکستان کے بعد نواز کو مدبر تسلیم کرنے پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ ہمارے لیڈر نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی لیکن میرا دل کہتا ہے نوازشریف کو انصاف ضرور ملے گا، وہ دن ضرورآئے گا جب نوازشریف کے ساتھ زیادتی کا ازالہ ہوگا۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ تبدیلی کے نام پربڑا دھوکا اورفراڈ ہوا، عمران خان  نیازی اور آصف زرداری مل کر بھی ہم پربھاری نہیں ہیں۔

loading...
loading...