نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری پر لیگی اعتراضات مسترد

hassanimage

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری پر مسلم لیگ ن کے اعتراضات  مسترد کردیئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن سے حسن عسکری کے نام پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا جسے مسترد کردیا گیا ہے۔

 الیکشن کمیشن حکام کے مطابق کسی کی ایما پر نہیں الیکشن کمیشن میرٹ پر فیصلے کرتا ہے، الیکشن کمیشن پر بے جا تنقید کسی صورت مناسب نہیں، سیاسی جماعتیں فیصلہ کرنے میں ناکام ہوئی تو الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت فیصلہ کیا۔

loading...
loading...