نگران وزیراعظم جسٹس ناصر نے پہلا تقرر اور تبادلہ کردیا

nasirimage

اسلام آباد: نگران وزیراعظم جسٹس ناصرالملک نے منصب سنبھالتے ہی اعلی عہدے پر پہلا تقرر اور تبادلہ کردیا ، پانچ سال تک وزیراعظم کے سیکریٹری رہنے والے فواد حسن فواد کو ڈی جی ، سول سروسز اکیڈٰیمی مقرر کرکے لاہور بھجوادیا گیا ہے ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ، کیبنٹ ڈویژن کے سیکریٹری اور گریڈ بائیس کے آفیسر سہیل عامر کو وزیراعظم کا سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے۔

 ان کے پیشرو فواد حسن فواد کو لاہور میں قائم سول سورسز اکیڈیمی کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا گیا ہے ، فواد حسن فواد مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور حکومت میں وزیراعظم کے سیکریٹری عہدے پر فائز رہے تھے۔

loading...
loading...