نواز شریف کے بیانیے کی بازگشت سینٹ میں بھی سنائی دی: رانا ثناء اللہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے پھر عمران خان کی تیسری شادی پر سوال اٹھا دیا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ نواز پر کچھ نہ کرنے پر بھی فتوے لگ گئے۔ عمران خان کی تیسری شادی کو مفتیان نے اسلامی اصولوں کے منافی قرار دیا، اس پر کوئی نہیں بول رہا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیانیے کی بازگشت سینٹ میں بھی سنائی دی۔ نئے چیئرمین سینٹ کیلئے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو اکٹھا کرنے کیلئے کوئی تو ہے جو نظام جمہوریت چلا رہا ہے۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ سینٹ انتخابات میں خیبر پختونخواہ میں اراکین اسمبلی نے ضمیر فروشی کی ایسے حالات میں وہ کسی اور جماعت پر کرپشن کا الزام کیسے لگا سکتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے نئی حلقہ بندیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں ان کے اپنے حلقے کو چیڑ پھاڑ دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

loading...
loading...