نواز شریف کی ہدایت پر ناراض ارکان کو منانے کا فیصلہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

مسلم لیگ ن نے 2018کے انتخابات کیلئے تمام حلیف جماعتوں سے رابطہ تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پارٹی قائد نوازشریف کی ہدایت پر ناراض ارکان کو منانے کی کوشش بھی کی جائے گی۔

جاتی امرا میں نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سب سے پہلے چوہدری نثار کے تحفظات نوازشریف کے سامنے رکھے، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا2018کے الیکشن بروقت اور شفاف بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں تمام حلیف جماعتوں سے رابطہ تیزکرنےاورناراض اور پارٹی چھوڑکرجانے والوں کو بھی منانے کا عزم بھی کیا گیا۔

اجلاس کو وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات اور حالیہ دوروں کی بریفنگ دی گئی۔جبکہ حلقہ بندیاں اور سپریم کورٹ میں زیر التواء کیسز پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

loading...
loading...