نواز شریف کو چوہدری نثار کے تحفظات سے آگاہ کردیاگیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نواز شریف کو چوہدری نثار کے تحفظات سے آگاہ کردیا۔

شبہاز شریف نے نوازشریف کو تجویزدی کہ چوہدری نثار کو ملاقات کا وقت دیا جائے اور ان کے لیڈر شپ سے متعلق تحفظات دور کئے جائیں۔

جس پر نواز شریف نے کہا کہ چوہدری نثار پارٹی کا اثاثہ ہیں اور جلد گلے شکوے دور کر لیئے جائیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے انتخابات سے قبل عبوری سیٹ اپ اور انتخابی مہم کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

loading...
loading...