نواز شریف کو لیڈر کس نے بنایا؟ معلوم ہوگیا

راولپنڈی : چوہدری نثار نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو لیڈر بنانے میں ان کا بھی کردار رہا ہے۔

راولپنڈی، این اے59 میں  چکری میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ  نوازشریف کو لیڈر بنانے میں دیگر کے ساتھ میرا بھی کردار ہے ۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ  تقریر وہاں کی جاتی ہے جہاں لوگوں کو قائل کرنا ہوتاہے ، چکری کے عوام تو پہلے سے ہی قائل ہیں۔

ن لیگ کے منحرف رہنما کا کہنا تھا کہ یہ علاقہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیتا ہے ، الیکشن کاموسم ہےہرکوئی آستین چڑھاکرتقریر کرتاہے اور کہتا ہےمجھ سےبہترامیدوارکوئی نہیں۔

چوہدری نثار نے مزید کہا کہ  میرےمخالفین کوئی نئےنہیں یہ 8سال مشرف کی وردی کےپیچھےآپ پرمسلط رہے۔ میں نے نوازشریف سے 34 سال وفاداری نبھائی ۔ میرا مقابلہ کسی وزیر یا ایم این اے کے حلقے سےنہ کریں۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ  میرےحلقے کا مقابلہ نوازشریف ،شہبازشریف، زرداری، عمران خان کےحلقےسے کریں، اگر ان کے مقابلے میں میرے حلقے میں ترقی کم ہوئی ہو تو مجھے وو ٹ دیں۔

loading...
loading...