نواز شریف نے جھوٹ کے پہاڑ کھڑے کیے، نثار

nisarimage

اسلام آباد:منحرف لیگی رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی غلطی چھپانے کیلئے جھوٹ کے پہاڑ کھڑے کیے۔

جیپ کو نشان عبرت بنانے کا بیان دینے پر چوہدری نثار  نواز شریف پر برس پڑے اور کہا نشان عبرت وہ بنیں گے جنہوں نے اپنی غلطی چھپانے کیلئے جھوٹ کے پہاڑ کھڑے کیے، اور اپنے والد تک کو بدنام کردیا۔

میڈیا سے بات چیت میں  چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ  یکطرفہ تنقید برداشت نہیں کی جا سکتی، اب یہ نہیں ہو سکتا کہ نواز شریف خود کو دودھ سے دھلا ظاہر کریں۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف سے اب بھی الجھنا نہیں چاہتے،نواز شریف نے  اپنے پرہیزگار والد کو بھی بلا جواز بدنام کردیا۔

loading...
loading...