نوازشریف کے پاس عقل نہیں: آصف زرداری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نواب شاہ:پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ میاں صاحب نے اچھا صلہ نہیں دیا،اب الیکشن میں مقابلہ ہوگا۔

نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے نوازشریف پرخوب تنقید کی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے پاس عقل نہیں، ہم ان سے جمہوری انداز میں حساب لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  میاں صاحب نے18ویں ترمیم پرعمل نہیں کیا۔عمران کا ساتھ دیتےتوحکومت ڈیڑھ سال میں ختم ہوجاتی۔

ان کا کہناتھا کہ سونامی نے خیبر پختونخوا کو گندا کردیا۔

loading...
loading...