نوازشریف کی نااہلی تاحیات ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ کل ہوگا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف پر پارلیمانی سیاست کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند ہونگے یا نہیں؟ سپریم کورٹ کل دن گیارہ بجے فیصلہ سنائے گی۔

آئین کی شق62ون ایف کی تشریح کا فیصلہ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے14فروری کو محفوظ کیا تھا۔

اس مقدمے میں عدالت کی جانب سے پیشکش کے باوجود نوازشریف فریق نہیں بنے تھے۔

loading...
loading...