نوازشریف کو ہٹائے جانے پر چوہدری نثار کوئی بات نہیں کرتے: پرویز رشید

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن پرویز رشید کہتے ہیں کہ چوہدری نثار کی سیاست میں آمد اسٹیبلشمنٹ کے راستے سے ہوئی۔

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں ن لیگی رہنما پرویز رشید نے خصوصی انٹرویو دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی سیاست میں آمد اسٹیبلشمنٹ کے راستے سے ہوئی۔ اور میری سیاست میں آمد جمہوری جدوجہد سے ہوئی۔

خصوصی گفتگو میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سے ان کا تازہ اختلاف دہشتگردی کے معاملے پر کابینہ میٹنگ میں ہوا۔ کیونکہ دہشتگردوں کی ہلاکت پر چوہدری نثار کی آنکھوں میں آنسوآجاتے ہیں۔ اور چوہدری نثار دہشتگردوں کی ہلاکت پر صدمے میں چلے جاتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو اقامے کا بہانہ بناکرہٹایا گیا۔نوازشریف کو ہٹائے جانے پر چوہدری نثار کوئی بات نہیں کرتے۔وہ نوازشریف کے خلاف باتیں کس کی خواہش پر کررہے ہیں؟

 پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے چوہدری نثار کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا اصولی مؤقف ہے کہ انہیں پارٹی میں نہیں ہونا چاہیئے۔

loading...
loading...