نوازشریف ڈیل کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں: فواد چوہدری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے  کہا ہے کہ نوازشریف ڈیل کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کرپٹ ٹولے کے چیف ہیں۔ ان کی کمپنی نے چھ لاکھ پونڈ سے زیادہ کا لون لیا۔ نااہلی کے بعد اب انہوں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک پر علی بابا اور چالیس چور حکومت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف گلی گلی پھر کر ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔ ہندوستان ٹائمز میں بھی لکھا ہے کہ نوازشریف کی ڈیل ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف جب چاہتے ہیں سعودی عرب چلے جاتے ہیں، وہ ڈیل کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

loading...
loading...