نوازشریف نے وہی کہا جو بھارت کہہ رہا ہے: فواد چوہدری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہ نما فواد چوہدری کہتے ہیں کہ نوازشریف نے وہی کہا جو بھارت کہہ رہا ہے جبکہ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مس رپورٹنگ کا کہہ کر نیا پنڈورا بکس کھولنے کی کوشش نہ کی جائے،معاملہ اس طرح ختم نہیں ہوگا۔

اپوزیشن جماعتیں  نواز شریف کے بیان کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نےنواز شریف اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ بھی  کردیا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان کاکہنا تھا کہ  مس رپورٹنگ کا کہہ کر نیا پنڈورا بکس کھولنے کی کوشش نہ کی جائے،معاملہ اس طرح ختم نہیں ہوگا۔

مقدمات میں گھرے نواز شریف کو مزید کھٹن حالات  کا سامنا ہے ۔ممبئی حملوں  سے متعلق بیان کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے نواز شریف ہی نہیں  حکومت کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا ہے ۔

loading...
loading...