نقیب قتل کیس: راؤ انوار کیخلاف جاری جرگہ کیمپ 12روز بعد ختم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:نقیب اللہ کو جعلی مقابلے میں مارے جانے پر راؤ انوار کے خلاف 12 روز سے جاری جرگہ کیمپ ختم کر دیا گیا۔

بارہ روز سے جاری جرگہ کیمپ میں بیٹھے مظاہرین کہتے ہیں ملزم کو جلد گرفتارکیا جائے،ورنہ  بلاول ہاؤس پر دھرنا دے دیں گے۔

 اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سندھ حکومت کی جانب سے مظاہرین کو مکمل یقین دہانی کرادی۔

آخری دن جرگہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی پہنچے کہا قاتل کی گرفتاری تک وزیراعلیٰ کو بےقرار رہنا چاہیئے۔

loading...
loading...