نقیب اللہ کی ہلاکت، قبائلیوں کا اسلام آباد میں دھرنا

naqeebimage

اسلام آباد: اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہرنقیب اللہ محسود کی ہلاکت کیخلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، شرکاء نے نقیب اللہ محسود کے قتل میں ملوث پشت عناصرکوبےنقاب کرنے کے ساتھ ساتھ راؤ انوارکی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

نقیب اللہ کی مبینہ جعلی مقابلے میں ہلاک کے بعد راؤ انوار گرفتار نہ ہوا جس کے بعد مظاہرین نے دارالحکومت میں بھی دھرنا دے دیا۔

 نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کیخلاف قبائلیوں کا نیشنل پریس کلب کے باہردھرنا دوسرے روزمیں داخل ہوگیا، دھرنے کے شرکاء راؤ انوارکی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

شرکاء نے نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں اور نعرے بازی کررہے ہیں،شرکاء نے نقیب اللہ محسود کے قتل میں ملوث راؤ انوارسمیت دیگرعناصر کو بے نقاب کرنے اورسخت سزا دینےکا مطالبہ بھی کیا ۔

loading...
loading...