نام نہادپارٹیوں نےپانچ سال ذاتی لڑائی میں گزاردیئے: بلاول بھٹو

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سانگھڑ: پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا ہے کہ کسی بھی پتھر کو اٹھا کر دیکھیں تو اس کی بنیاد میں پیپلز پارٹی ہی نظر آئے گی۔

سانگھڑ میں بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی تعریفوں کے پل باندھتےہوئےکہاکہ سندھ میں کوئی کام ہوا ہے تو وہ پیپلزپارٹی نے کیا، ہر کامیاب منصوبے کی بنیاد پیپلز پارٹی نے ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پتھر کو اٹھا کر دیکھیں تو اس کی بنیاد میں پیپلزپارٹی ہی نظر آئے گی۔

بلاول نے کہا کہ نام نہادپارٹیوں نےپانچ سال ذاتی لڑائی میں گزار دیئے۔

loading...
loading...