نادرااتھارٹی نے بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کیلئےکمپیوٹرسافٹ ویئرتیارکرلیا

1675632-voting-1522682402-992-640x480

اسلام آباد:نادرااتھارٹی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوعام انتخابات میں آن لائن ووٹ ڈالنےکی سہولت دینے کا کمپیوٹر سافٹ ویئر تیار کرلیا۔

 چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کےتین رکنی بنچ نےسمندرپارپاکستانیوں کو ووٹ کے حقوق دینے سے متعلق مقدمہ پر سماعت  کی۔

اس مقدمہ میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سمیت 19فریقین درخواستگزار تھے۔

عدالت نےعمران خان کی درخواست پر کارروائی جاری رکھی جبکہ باقی 18 درخواستوں کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردیا۔

عمران خان کے وکیل انور منصور نے کہاکہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق سافٹ وئیرتیارکرنے پر نادرا حکام کے شکرگزارہیں۔

چیف جسٹس نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ، محب وطن ہیں اور عدالت کا مقصد انہیں ووٹ کا حق دلانا ہے۔

عدالت چاہتی ہے کہ نادرا اس سافٹ ویئر پر عوامی نمائندوں کو بریفنگ دے۔یہ بریفنگ جمعرات کو سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں ہوگی۔ہر سیاسی جماعت اپنے 2 نمائندے اس میں بھیجے۔قومی اسمبلی اور سینٹ سےچھ،چھ ارکان کو بھی بریفنگ میں بلوایا جائے۔ وزارت پارلیمانی امور، وزات خارجہ اور وزارت آئی ٹی کے سیکرٹریز ، لمز اور نسٹ جامعات اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے نمائندگان بھی اس میں شریک ہوں۔

چیف جسٹس نے کہاکہ الیکشن کمیشن اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے۔ممکن ہے نادرا کےاس سافٹ فئیر میں بہتری کی ضرورت ہو۔

عدالت چاہتی ہے الیکشن کمیشن اس کو اپنائے اور اب اصل کام پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کا ہے۔