نااہل حکمرانوں کی نااہلی کی سزا صوبےکےعوام بھگت رہے ہیں: خرم شیرزمان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان اور ڈاکٹرسیما ضیاء نے سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پانے پر سندھ حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج کیا۔

سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پرتحریک انصاف نےحکومت کے خلاف انوکھا احتجاج کیا۔

پی ٹی آئی رہنماخرم شیرزمان کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کوئی مؤثراقدامات نہیں اُٹھائے۔مشترکہ مفادات کونسل کےاجلاس میں سندھ کامقدمہ نہ لڑنےپروزیراعلیٰ سندھ یہ چوڑیاں پہن لیں۔

خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کی شکل میں  سندھ کےنااہل حکمرانوں کی نااہلی کی سزا صوبے کے عوام بھگت رہے ہیں۔

خرم شیرزمان نے سوال کیا کہ صوبائی وزراء کیوں وفاق سے صوبے کے عوام کا حق  لینے  نہیں جاتے  آخر شہری کب تک لوڈشیڈنگ کا عذاب سہیں گے۔

loading...
loading...