نااہلی کے فیصلے کو عوام کی طاقت سے تبدیل کرائیں گے: نواز شریف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور:سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ گھبرانے والے نہیں اور عدل قائم کرنے کیلئے کشتیاں جلاکر میدان میں نکلے ہیں۔

آج مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی گڑھ پشاور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

جلسے سے خطاب میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا تھا کہ نااہلی کے فیصلے کو عوام کی طاقت سے تبدیل کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گھبرانے والے نہیں،کشتیاں جلاکرمیدان میں نکلے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے تاحیات نااہل قرار دینے کا سوچا جارہا ہے۔عوام2018میں اتنے ووٹ دیں کہ اہل ہوجاؤں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اقتدار میں آکر نئے قوانین بنائیں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ خدا کا خوف کرو، یہ عوام کو منظور نہیں۔روزانہ جھوٹ بولنے والا صادق و امین بن گیا۔ عمران کو صادق اور امین قرار دینے والوں کوسلام۔

دوسری جانب جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا  کہ عوام اپنےووٹ کی توہین کا بدلہ ن لیگ کوووٹ دےکرلیں گے۔2018 کے الیکشن میں پورےپاکستان میں شیر ڈھاڑےگا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نےعوام کی خدمت کی ہوتی توآج کرسیاں خالی ہوتی۔ خیبر پختونخوا کی پولیس نااہل نہیں عمران خان نا اہل ہیں۔

loading...
loading...