میئر لندن صادق خان کی مزار اقبال پر حاضری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: لندن کے میئر صادق خان بھارت سے واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئے۔

لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان 16 رکنی وفد کے ہمراہ واہگہ پہنچے تو لاہور کے میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے انکا استقبال کیا۔

 لندن مئیر کو پاکستان آمد پر خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد وہ بادشاہی مسجد گئے اور مزار اقبال پر حاضری بھی دی۔

 الحمرا آرٹس سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صادق خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے چھ شہروں میں چھ دن کے ٹریڈ مشن پر نکلے ہیں۔

مئیر لندن کا مزید کہنا تھا کو وہ بہترین مہمان نوازی پر پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں۔

 وہ لاہور کے بعد اسلام آباد اور کراچی بھی جائیں گے۔

loading...
loading...