مولانا فضل الرحمان کی عمران خان پر تنقید

fazal_image

فائل فوٹو

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھرنے میں ہم نے عمران خان کو ناک پر مکھی کی طرح ہٹایا تھا ۔

آج نیوز کے مقبول پروگرام ” روبرو کے اینکر پرسن شوکت پراچہ کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ فضل الرحمان نے کہا کہ پی پی رہنما خورشید شاہ کو وزیراعظم کو مشورہ دینے سے قبل انہیں اپوزیشن سے بات کرنا چاہئے تھی۔

مولانا کا کہنا تھا کہ عمران خان رائے ونڈ چلے بھی جائیں تو وہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دھرنے میں ہم نے انہیں ایسے ہٹایا تھا جیسے ناک سے مکھی کو اڑایا جاتا ہے، تحریک انصاف کے پی کے میں جلسہ کرے پتہ چل جائے گا کہ کتنے پانی میں ہے۔