موجودہ حالات میں پارلیمان کا متحد ہونا ضروری ہے: خواجہ آصف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب میثاق جمہوریت کے ذریعے ہونا چاہیئے۔

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پارلیمان کا متحد ہونا ضروری ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  چیئرمین سینیٹ کا انتخاب میثاق جمہوریت کے ذریعے ہونا چاہیئے۔ میثاق جمہوریت کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2008میں آصف زرداری نے مشرف کے اقدامات میں توثیق کا کہا۔آصف زرداری نے کہا کہ ہماری پرویز مشرف سے ڈیل ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پرویز مشرف کے اقدامات کی توثیق سے انکار کیا۔

خواجہ آصف کا کہناتھا کہ وہ مریم نواز کے ماتحت کام کرنے کیلئے تیار ہیں اور شہباز شریف کو بھی بھرپور سپورٹ کریں گے۔

loading...
loading...