ملک کو بچانے کا راستہ انصاف کی فراہمی ہے، اچکزئی

 

achakzaiimage

پشاور: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت ایک نازک اور خطرناک موڑ پر کھڑا ہے پاکستان کو بچانے کا واحد راستہ فوری انصاف کی فراہمی ہے۔

، وہ پشین میں انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ  آئین کی حکمرانی ،قانون کی پاسداری اور پارلیمنٹ کی بالادستی وقت کا تقاضہ ہے ۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں جیت ایک بار پھر ہمارا مقدر بنے گی ، عوام نے پارٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

loading...
loading...