ملک بھر میں شب و معراج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

mairajimagee

ملک بھر میں شب معراج آج عقیدت و احترام  سے منائی جارہی ہے۔ یہ رات ہر سال ستائیس رجب کی اسلامی تاریخ کو منائی جاتی ہے۔ 

شب معراج پر ملک بھر میں محفل نعت اور دعاوں کا اہتمام کیا جائیگا۔ اور آقا دو جہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں درودوسلام پیش کیا جائیگا۔

شب معراج پر ملک بھر کے چھوٹے اور بڑے شہروں میں مذہبی اجتماعات بھی ہونگے جس میں علماء واکرام معراج کی اہمیت ، اسکی رحمتیں اور سفر معراج پر روشنی ڈالیں گے۔

شب معراج پر لوگ رات بھر  خصوصی طور پر نمازوں کا اہتمام بھی کریں گے۔

loading...
loading...