مسلسل مشکلات کا شکارایم کیو ایم پاکستان کی سینیٹ نشست خطرے میں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:ایم کیوایم پاکستان سینیٹ انتخابات میں مسائل کا شکار ہے۔صوبائی اسمبلی کی 56 نشستیں جیتنے والی متحدہ کی سینیٹ کی ایک سیٹ خطرے میں ہے۔

تیئس مارچ 2016 کوبننے والی پی ایس پی نے متحدہ کی 11پتنگیں کاٹ رکھی ہیں۔افتخارعالم، ڈاکٹرصغیراوراشفاق منگی مستعفی ہوچکے ہیں۔

عزیز آباد اور پی آئی بی سے دو نشتیں تو متحدہ نے واپس جیت لی تھیں مگرملیر کی نشست پیپلزپارٹی کی جھولی میں جاگری تھی۔

بلقیس مختار،دلاور قریشی اور ارتضیٰ خلیل بھی پی ایس پی جوائن کرچکے ہیں۔جن کے استعفے تاحال منظور نہیں ہوئے جبکہ شیرازوحید، ندیم راضی عبدالحق اور دیگر ارکان کومصطفیٰ کمال نے استعفوں سے روک رکھا ہے۔

مخصوص نشست کی ارم عظیم فاروقی بھی مستعفی ہوچکی ہیں جبکہ ایم کیوایم پاکستان کے 5ارکان بیرون ملک مقیم ہیں۔

تمام ترصورتحال میں گھری ایم کیوایم کو سینیٹ میں اپنی نشست بچانے کیلئےاب ن لیگ کا سہارا ہے۔

جس کے 7اراکین خود توجیتنے کی پوزیشن میں نہیں مگر متحدہ کی پوزیشن ضرورمستحکم کرسکتے ہیں۔

loading...
loading...