مسلح افواج کی قربانیوں سے پاکستان میں امن کا قیام ممکن ہوا ہے: وزیراعظم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ملک میں قیام امن کیلئے مسلح افواج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا مسلح افواج کی قربانیوں سے پاکستان میں امن کا قیام ممکن ہوا ہے۔

وزیراعظم، وزیردفاع اور آرمی چیف نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹر چراٹ کا دورہ کیا اوریادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

وزیراعظم کو ایس ایس جی کمانڈوزنے اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی دکھایا۔وزیراعظم نے ایس ایس جی کے زیراستعمال ہتھیاربھی چلائے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا مسلح افواج کی قربانیوں سے پاکستان میں امن قائم ہوا۔

دورہ کے موقع پر کور کمانڈر پشاور سمیت دیگرعسکری افسران بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر