مریم اور کیپٹن صفدر الیکشن لڑنے سے بھی نااہل

maryamimage

اسلام آباد: احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد مریم نواز اور کیپٹن صفدر انتخابات لڑنے کیلئے بھی نااہل ہوگئے ہیں۔

 الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے کی کاپی ملنے کے بعد نوٹی فیکیشن جاری کیا جائے گا۔

دونوں حلقوں میں بلیٹ پیپرز دوبارہ چھاپےجائیں گے، حلقے کےآراو فارم تینتیس ازسرنوترتیب دے کر بھجوائیں گے۔ مریم نواز حلقہ این اے ایک سو ستائیس اور کیپٹن صفدر ریٹائرڈ این اے چودہ سے امیدوار تھے۔

loading...
loading...