مخالفین کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیا جائیگا، مریم نواز

mariyamimage

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ مخالفین الیکشن سے فرار کا راستہ تلاش کر رہے ہیں، انھیں لوگوں نے الیکشن سے قبل دھاندلی کی، لیکن عوام انھیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ  بھگوڑوں کو اب میدان میں عوام سے مقابلہ کرنا ہوگا، جو ن لیگ کے لوگوں کو توڑ کر دوسری جماعتوں میں بھیج رہے ہیں وہ یاد رکھیں کہ جب عوام کا دن آجائے تو کوئی دھاندلی کامیاب نہیں ہوتی۔

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ  دھونس دھمکیوں اور دھاندلی سے عوام ڈرنے والے نہیں ہیں۔
۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مخالفین الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں، عوام مخالفین کو بھاگنے نہیں دیں گے، بھگوڑوں کومیدان میں عوام سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ  ن لیگ کے لوگوں کودوسری جماعتوں میں بھیجاجارہاہے،  عوام کا دن آئے توکوئی دھاندلی کامیاب نہیں ہوتی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ  دھاندلی ہوئی تو نوازشریف اسلام آباد بھی جا سکتا ہے، عمران خان کا عوام نے ساتھ نہیں دیا۔

loading...
loading...