لاہور: قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں ، 150 سے زائد امیدوار مدمقابل

quranimage

لاہور:لاہور میں قومی اسمبلی کی چودہ نشستوں کے لئے پچاس سے  زائد جبکہ صوبائی اسمبلی کی تیس نشستوں کے لئے سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔

 پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے کاغزات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری ہے۔

لاہور کی قومی اسمبلی کی چودہ نشستوں کے لئے  ساڑھے پانچ سو سے زائد جبکہ صوبائی اسمبلی کے تیس حلقوں کے لئے آٹھ سو ستتر امیدواروں نے کاغزات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔

خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے نو سو پچاس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقوں کے لئے پچاس سے زائد جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے  سو سے زائد امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کرا دئے ہیں۔ خواتین اور اقلیتیوں کی مخصوص نشستوں کے لئے اب تک پچاسی امیدواروں نے کاغزات نامزگی جمع کرائے ہیں۔

loading...
loading...