لاہور سیشن عدالت :پیشی پر آنیوالا ملزم فائرنگ سے ہلاک، پولیس اہلکار بھی شہید

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور کی سیشن عدالت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیشی پر آنے والا ملزم ہلاک اور مزاحمت پر پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

لاہور میں302 کے ملزم امجد کو سیشن عدالت پیشی کے لیے لایا گیا۔اس سے قبل کہ وہ کمرہ عدالت میں داخل ہوتا،احاطہ عدالت میں موجود مسلح نامعلوم شخص نےگولیاں چلادیں۔

نامعلوم شخص کی فائرنگ سے امجد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور امجد کو پیشی پر لایا پولیس کانسٹیبل آصف اقبال بھی شہید ہوگیا۔

نامعلوم شخص موقع ملتے ہی عدالت سے بآسانی فرار ہوگیا۔

مقتول امجد کا 2015 میں دکاندار سے جھگڑا ہوا تھااور ملزم پر فائرنگ کرکے دکاندار شفیق کے بھائی قدیر کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

جس کا مقدمہ 16 مارچ کو درج کرکے ملزم کو حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس اور کرائم سین یونٹ نے شواہد اور الیکٹرنک ایویڈنس حاصل کرلیے ہیں۔

loading...
loading...