لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اورفائرنگ پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرلیا گیا۔

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے نیزہ پیر، نکیال اورکریلا سیکٹرز پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا۔

یاد رہے  بھارت نے گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران 190بارایل اوسی اورورکنگ باونڈری کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔جس میں 13 معصوم شہری شہید اور65 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

loading...
loading...