قوم ظالموں کیخلاف اٹھ کھڑی ہو، شیخ رشید

sheikhrasheedimagee

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم ظالموں کیخلاف اٹھ کھڑی ہو۔

میڈیا سے  بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ قصور میں پہلےبھی اس طرز کے واقعات ہوئے، لیکن اسکا نوٹس نہیں لیا گیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سانحہ قصور میں پولیس والوں نے معصوموں کو گولیاں ماریں۔ انہوں نے کہا کہ قصور میں پنجاب پولیس کے ظلم کی مذمت کرتاہوں۔

انہوں نے ننھی زینب کے قتل  کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ظلم کیخلاف اٹھ کھڑے ہو۔

ننھی زینب کے زیادتی کے بعد قتل پر حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے تاہم ابھی تک اسکا مجرم گرفت میں نہیں آسکا ہے۔

loading...
loading...